۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدسہ میں مجمع طلاب شگر کی جانب سے امامت آفتاب ہدایت سیمینار کا انعقاد

حوزہ/مجمع طلاب شگر کی جانب سے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے امام علیہ السللام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور امام کی فرامین کی روشنی میں علماء کی ذمہ داری سے آگاہی کے لئے۔ایک سیمینار "امامت آفتاب ہدایت" کے عنوان سے قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع طلاب شگر کی جانب سے شمس الشموس، امام الرئووف، شاہ خراسان عالم آل محمد حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے امام علیہ السللام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور امام کی فرامین کی روشنی میں علماء کی ذمہ داری سے آگاہی کے لئے، ایک باوقار سیمینار "امامت آفتاب ہدایت" کے عنوان سے پر شکوہ انداز میں منعقد ہوئی۔

اس نورانی تقریب میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب،علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خواں اور قصیدہ خوان حضرت نے امام رضا علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا۔

سمینار کے پہلے خطیب حجہ الاسلام ڈاکٹر محمد بشیر مقدسی صاحب تھے۔انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی نظر میں احیائے امر ائمہ اور ہماری زمہ داری کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

سیمینار کے دوسرے خطیب حجہ الاسلام ڈاکٹر اقبال غدیری صاحب تھے انہوں نے فکری اور عقیدتی انحرافات کے مقابلے میں امام رضا علیہ السلام کے ثقافتی اقدامات کے موضوع پر  بہترین انداز میں علمی گفتگو کی۔

اس نورانی تقریب کے آخر میں جنہوں نے امام رضا علیہ السلام سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے تھے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور جن کام نام رضا تھا ان کو امام علیہ السلام کے مبارک نام پر انعام سے نوازا گیا۔یہ بابرکت محفل دعائے امام زمان اور نذر مولا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تصویری جھلکیاں:

تبصرہ ارسال

You are replying to: .